قومی ایئرلائن کے پائلٹ کی پھرتیاں، جدہ سے آنیوالی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا

04-23-2024

(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن کے پائلٹ کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا۔

موسم کی خرابی پر جدہ سے آنیوالی پرواز کا رخ کنٹرول ٹاور کو بتائے بغیر اسلام آباد کی جانب موڑ دیا، ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث جہاز کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا، پرواز پی کے 746 کو صبح ساڑھے 5 بجے لاہور پہنچنا تھا۔ لاہور کا موسم صبح ساڑھے 4 بجے ابر آلود ہو گیا اور بارش ہونے لگی، پی آئی اے کا پائلٹ موسم بہتر ہونے پر طیارے کو دوبارہ پونے 7 بجے لاہور لایا اور کنٹرول ٹاور کو پوچھنے پر موسم کی خرابی کا بتایا۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے حکام کو واقعہ اور اس کی تفصیلات کے بارے آگاہ کر دیا ہے۔