رواں سال کا مکمل گلابی چاند 24 اپریل کو نمودار ہو گا

04-23-2024

(لاہور نیوز) رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) 24 اپریل کو نمودار ہو گا۔

رواں سال 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ کی صبح دُنیا کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بج کر 49 منٹ پرہو گا، اس دوران افق پر سیارے مریخ اور زحل بھی دکھائی دیں گے۔ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جا سکتا ہے، گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔