سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 1ہزارسرکاری سکولز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
04-23-2024
(ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 1ہزارسرکاری سکولزکی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مڈل سکولوں کو ہائی اور ہائی سکولوں کو ہائرسیکنڈری سکولز میں تبدیل کیاجائے گا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سکولوں سے ایس این ای مانگ لی۔ جس میں اُساتذہ ، کمروں کی تعداد اور سکول کےبجٹ کاریکارڈ مہیا کیا جائے گا۔ بچوں کی موجودہ تعداد،اخرجات کا تخمینہ اورفروغ تعلیم فنڈ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔ جس کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30اپریل تک ڈیٹامہیا کرنے کی پابند ہوں گی۔ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئےسکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیاجائےگا۔ دوسری جانب اُساتذہ کا کہنا ہے کہ 3سال گزار گئے اپ گریڈ سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکیں ہیں۔ مزید سکولز کی اپ گریڈیشن کی بجائے پہلے سے اپ گریڈ سکولز میں سہولیات فراہم کی جائیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بھر کے 1245 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جاچکا ہے۔ مذکورہ سکولوں میں لاہور کے 50 سکول بھی شامل ہیں۔