ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

04-23-2024

(ویب ڈیسک) پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں ونڈیز ویمنز نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیکر سیریز 3 صفر سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، منیبہ علی 38 اور عالیہ ریاض 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سٹیفنی ٹیلر 47 اور شیمین کیمبل 38 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے 3، فاطمہ ثنا نے 2 جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔