فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں، 52 لاکھ 98 ہزار کے جرمانے کئے

04-23-2024

(لاہور نیوز) لاہوریوں سمیت پنجاب بھر کے عوام تک محفوظ خوراک کی رسائی کیلئے فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ ماہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1 لاکھ 18 ہزار 600 سے زائد خوراک کے کاروبار کی چیکنگ کی اور اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر 14 ہزار 54 کو 17 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 343 سے زائد فوڈ پوائنٹس اور فوڈ یونٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئی، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے 111 عناصر کے خلاف مقدموں کا اندراج کروا کے مکمل پیروی کی جا رہی ہے۔