روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا
04-23-2024
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔