توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: اویس لغاری

04-23-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لیڈرز بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں نجکاری کی ضرورت ہے، اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، عام شہری تک ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔