ثناء نواز ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں
04-23-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کی کامیاب اداکارہ ثناء نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔
پاکستانی لیجنڈ اداکار شان شاہد اور ریشم کے ساتھ اردو فیچر فلم ‘سنگم’ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثنا نواز نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفر نہیں اگر ہوئی تو ضرور کروں گی۔ فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ ’ریشماں‘ ’گھر کب آؤ گے‘ اور ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ثناء نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے، ہیوی بائیک چلانے کے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔