لاہور کی عدالتوں میں آج مقامی تعطیل رہی
04-23-2024
(ویب ڈیسک) ایرانی صدر کا دورہ لاہور، لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور ضلع لاہور کی عدالتوں میں آج مقامی تعطیل رہی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی سول و سیشن عدالتوں میں 23 اپریل کو چھٹی کی منظوری دی۔ لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ اور ضلع لاہور کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد عدالتوں میں مقامی چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔