غیر ملکی مہمانوں کی آمد، نیشنل فٹبال کپ کے میچز ملتوی

04-23-2024

(لاہور نیوز) غیر ملکی مہمانوں کی کراچی آمد کے پیش نظر نیشنل فٹبال کپ کے میچز ملتوی کردیئے گئے۔

فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق آج ہونیوالے والے میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، نیشنل فٹبال کپ کے آخری مرحلے کا آغاز آج سے کراچی میں ہونا تھا۔ فائنل مرحلے کے میچز 23 سے 28 اپریل تک لیجنڈز ارینا ڈیفنس میں کھیلے جائینگے ، فائنل مرحلے میں مردوں کی 24 اور خواتین کی سات ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی ۔