نوال سعید کی آسمانی رنگ کے جوڑے میں دلکش ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے
04-23-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے ہلکے آسمانی رنگ کے جوڑے میں دلکش ادائیں بکھیریں جن پر مداح دل ہار بیٹھے۔
حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سلکی جوڑے میں دلکش ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ نوال کے جوڑے میں سلک فیبرک کی بنی آئس بلو رنگ کی پشواس شامل تھی جس کے ساتھ نیٹ کا دوپٹہ اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔ پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی جس کے کمنٹ سیکشن میں نوال کے مداح ان کی تعریفوں کے پل باندھتے دکھائی دے رہے ہیں۔