ایرانی صدر کی آمد پر شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات
04-23-2024
(لاہور نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کے موقع پر شہر کی اہم شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایرانی صدر کی آمد کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں، مال روڈ کینٹ سے گورنر ہاؤس اور ہال روڈ سے لوئر مال تک بند کردیا گیا۔ مال روڈ سے ملحقہ کینال روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا، جیل روڈ اور کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مینارپاکستان سےجانب داتادربار روڈ کو بھی عام ٹریفک کیلئےبند کیا گیا، آزادی فلائی اوور سے جانب لاڑی اڈاسمیت دیگر اہم شاہراہیں بھی بند کی گئی ہیں۔ شاہراہوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔