بارشیں برسانے والے نئے نظام نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں قدم جما لیے
04-23-2024
(لاہور نیوز) بارشیں برسانے والے نئے نظام نے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اپنے قدم جما لیے۔
آج سے 29 اپریل تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم نے بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ جھکڑ چلنے کے امکانات بھی موجود ہیں، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے حکام کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔