لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش

04-23-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 صوبائی دارالحکومت میں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر  رم جھم ہوئی۔ لاہور کے علاوہ مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی، اوکاڑہ، جھنگ، بہاولپور، رینالہ خورد، کوٹ ادو، بھلوال، کبیروالا، حافظ آباد، منچن آباد، شورکوٹ، پاکپتن اور دیگر شہروں میں علی الصبح بادل برسے۔ بارش کے باعث حالیہ دنوں میں بڑھنے والی گرمی کا زور ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا، بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوش گوار ہو گیا جس کے بعد شہریوں میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے خوشی کی لہر دوڑ گئی، بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔