چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا

04-22-2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر ججز کو نوکری سے برخاست کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج لاہور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج ملتان صائمہ وحید کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا۔