پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

04-22-2024

(ویب ڈیسک) شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے، موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا، غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔ ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسرو بختیار اور اعظم سواتی کے نام شامل ہیں، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان اور فواد چودھری کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے، ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر نام شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔