ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ عوام کو مارکٹائی کا ایجنڈا نہیں چاہئے: عظمیٰ بخاری

04-22-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ عوام کو مارکٹائی کا ایجنڈا نہیں چاہئے۔

لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہمسلم لیگ (ن )کو دن رات ایک کرتے دیکھ کر لوگوں نے ضمنی الیکشن میں دوبارہ ووٹ دیا، تحریک انصاف ختم ہو چکی اور دھاندلی کا رونا شروع ہو گیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت این آر او مانگ رہی ہے مگر ملے گا نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کے رزلٹ پر یہ کہنا کہ حکومتیں جیت جاتی ہیں یہ بات ٹھیک نہیں، جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے، جوتے پر 804 لکھنے سے انقلاب نہیں آنا، بے شک ماتھے پر لکھ لو، مونس الہٰی کو اڈیالہ جیل میں سڑتا اپنا باپ نظر نہیں آ رہا، سپین میں بیٹھ کر دھاندلی نظر آرہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کے لئے کام کر رہے ہیں۔