ایرانی صدر کی لاہور آمد پر کل عام تعطیل ہو گی
04-22-2024
(لاہور نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر کل عام تعطیل ہو گی۔
کل تعلیمی ادارے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند ہونگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی بند رہیں گے جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے۔