علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

04-22-2024

(لاہور نیوز) علی ناصر رضوی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد نومنتخب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں وفاقی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی آج ہی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کا چارج لینے کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے۔ علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اولین فرض ہو گا۔