حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

04-22-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کو بولڈ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بولڈ لک کی جھلک شیئر کی جس پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں انہیں سیاہ ٹاول میں لپٹے دیکھا جاسکتا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اس کے اوپر جیکٹ بھی پہن رکھی ہے جبکہ قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تصاویر کسی سیلون میں لی ہیں۔ حمائمہ ملک کی جانب سے بولڈ تصاویر شیئر کیے جانے کی دیر تھی کہ مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، حمائمہ ملک کی تصاویر پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا ہی مناسب سمجھا اور اب یہ تصاویر انکے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہیں لیکن سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔