ماں کی جانب سے 2 ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، سارہ احمد
04-22-2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے ماں کی جانب سے 2 ماہ کی بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
اپنے جاری بیان میں سارہ احمد نے کہا کہ ماں کی جانب سے 2 ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے پر ماں نے 2 ماہ کی بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ والدین اپنے جھگڑوں میں بچوں کو مارنے کی بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیں۔