سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 5 روزہ دورے پر آج چین جائیں گے
04-22-2024
(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پانچ روزہ دورے پر آج چین جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ دوسری جانب پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا، پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نوازشریف ہی طے کریں گے۔