ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

04-22-2024

(ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف   نے ان کا  پرتپاک استقبال کیا  اور انہیں گارڈ آف آنر کا معائنہ کروایا گیا۔ گارڈ آف آنر کے موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان صدر سے وفاقی کابینہ کا تعارف بھی کروایا۔ بعدازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر حسین پیرزادہ نے پاکستان پہنچنے پر نورخان ایئر بیس پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا، پاکستانی ثقافت کے مطابق بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے، ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ساتھ ہے۔