حبا بخاری اور شہریار منور کا رومانوی فوٹو شوٹ، فیشن کی دنیا میں تہلکہ
04-22-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور معروف اداکار شہریار منور کے رومانوی فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے نامور اداکار شہریار منور کے ہمراہ رومانوی فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر نے فیشن کی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی۔ نجی میگزین کیلئے کروائے گئے مذکورہ فوٹو شوٹ میں حبا بخاری کے چہرے کے تاثرات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے پوز بھی دکھائے جا رہے ہیں جو کچھ زیادہ ہی حساس معلوم ہو رہے ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکار جوڑی کو مختلف ملبوسات زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ حبا کی نازک ادائیں مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا رہی ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی جہاں ایک طرف دھوم مچادی وہیں کچھ ناقدین کی جانب سے فنکاروں کے اس فوٹوشوٹ پر ناراضی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔