عوام کیلئے معمولی ریلیف،چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا

04-22-2024

(لاہور نیوز) چینی کی قیمتوں میں چند روز سے جاری اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون مارکیٹ میں چینی کے نرخ 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہیں جبکہ تھوک مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ چینی کا ایکس مل ریٹ ساڑھے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی تھیلا تک ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کے نرخوں میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھرشوگر ملز مالکان  حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ گزشتہ روز شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی سرپلس پڑی ہے،حکومت پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر اسے برآمد کرنے کیلئےفوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اپیل ہے کہ وہ چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برآمد کی اجازت دیں۔