گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 8واں اجلاس آج طلب کرلیا
04-22-2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 8واں اجلاس آج طلب کرلیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔