شوگر ملز ایسوسی ایشن کی چینی کی ایکس مل قیمت میں اضافے کی تردید

04-21-2024

(لاہو رنیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے کی خبروں کی تردید کردی ۔

ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی موجودہ  ایکس مل قیمتیں 133 سے 135 روپے فی کلو کے درمیان ہیں،شوگر انڈسٹری  نے کرشنگ سیزن 24-2023 میں  425 سے 550 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدا ہے۔ شوگر ملزایسوسی ایشن کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی سرپلس پڑی ہے اور حکومت پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر اسے برآمد کرنے کیلئےفوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین،  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اپیل ہے کہ وہ چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برآمد کی اجازت دیں۔