ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار
04-21-2024
(لاہور نیوز) پی پی 164 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کرکے روانہ ہو گئی ، شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا۔ دوسری جانب چودھری شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔