رکشہ ڈرائیور نے معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

04-21-2024

(لاہور نیوز) شفیق آباد کے علاقہ بتی چوک کے قریب رکشہ ڈرائیوروں کا جھگڑا ہو گیا، ایک نے دوسرے پر چھری سے وار کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہد آؤٹ فال روڈ اسلام پورہ کا رہائشی ہے، جو آٹو رکشہ چلاتا ہے ۔  ملزم کا بتی چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور سے جھگڑا ہوا تو ملزم نے طیش میں آ کر چھری سے وار کیا، جس سے دوسرا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم شاہد کو موقع سے گرفتار کر لیا، اور اس  سے چھری بھی برآمد کر لی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔