ضمنی الیکشن: مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل
04-21-2024
(لاہور نیوز) ضمنی انتخابات کے دوران آج بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
پنجاب کے 13 شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں 21 اور 22 اپریل کو انٹرنیٹ سروس معطل کی جائیگی، انٹرنیٹ سروس کی بندش انتخابی عمل کو بلاتعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کی گئی ہے۔