کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں؟بڑا سروے سامنے آگیا

04-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا ہے۔

گیلپ پاکستان کی طرف سے عوامی آرا پر مبنی جاری کردہ نئے سروے میں ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کیلیے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے۔ سروے میں 11 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس عمل کو درست قرار دیا جبکہ سروے میں دو فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ موقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی ہے۔