بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل

04-20-2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔

عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں لایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ دوران ٹیسٹ ہسپتال انتظامیہ نے دیگر افراد کا داخلہ محدود کیا، میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم سمیت پی ٹی آئی کے وکلاء بھی ہسپتال پہنچے، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔