امریکی وفد کا وکلا ہسپتال سول کورٹ کا دورہ
04-20-2024
(ویب ڈیسک) امریکی وفد کا وکلا ہسپتال سول کورٹ کا دورہ ، وفد کے ارکان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا جہاں صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وفد کے ارکان نے وکلا کے ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بار کے صدر منیر حسین بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل اور رکن پنجاب اسمبلی راشدہ لودھی ،سیکرٹری راؤ تحسین شریف اور نعیم طاہر نے وفد کو بریف کیا۔ وفد کے ارکان نے ہسپتال کی جگہ اور نقشے کا معائنہ کیا۔ وفد نے بار کو بتایا ہم ایسا ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس سے علاقے کے لوگ بھی فائدہ حاصل کر سکیں۔ وفد کے ارکان کو بار کے صدر نے ہسپتال پر آنیوالے اخراجات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ وفد کےارکان ایک گھنٹہ تک وکلا ہسپتال میں موجود رہے اور بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے رہے۔