پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ، کانسٹیبل شہید
04-20-2024
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں دوڈاکو مارے گئے جبکہ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ مقابلے میں کانسٹیبل عمران حیدر شہید جبکہ کانسٹیبل دلدار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی، تفتیش جاری ہے۔