آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک شیڈول، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

04-20-2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بورڈ کا 29 اپریل تک شیڈول جاری کر دیا، شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس کے 29 اپریل تک جاری ہونے والے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی، آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔