شادباغ : سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا
04-20-2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شادباغ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی، خاتون کو مبینہ طورپر اس کے شوہر، سسراور جیٹھ نےگلاکاٹ کرقتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ سحر کا اکثر اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر شوہر، سسر، ساس اور جیٹھ پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔