جعلی ڈگری کیس: ڈی جی سپورٹس بورڈ ملازمت سے فارغ
04-19-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کرکے آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو اضافی چارج دیدیا گیا۔ شعیب کھوسو کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی ، شعیب کھوسو کو ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائیگی، پاکستان سپورٹس بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔