یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا 45 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ
04-19-2024
(لاہورنیوز) وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز نے نئی چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا، شوگر ملز مالکان اور سپلائرز سے 30 اپریل کو بولیاں طلب کی گئی ہیں، چینی کے لیے موصول بولیاں 30 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی۔ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے نئی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق چینی کا سٹاک چند ہزار میٹرک ٹن رہ گیا ہے، نئی خریداری نہ کرنے پر چینی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت چینی کی تقریباً 35 ہزار ٹن سیل ہوئی ہے۔