سوشل ویلفیئر و بیت المال کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں گے: سہیل شوکت بٹ

04-19-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کا کہنا ہے ادارے کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ سوشل ویلفیئر و بیت المال ادارہ بہت اہم ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے اس پر توجہ نہیں دی گئی، بے سہارا بچوں اور دیگر افراد کے لئے کوئی پالیسی نہیں، اب اسے بہتر بنانے کے لئے محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پروٹیکشن فورس بنائی جائے گی، خواتین کو برسرِ روزگار بنانے کے لئے اداروں میں جدت لانے کی ضرورت ہے، سوشل ویلفیئر محکمے کا بُرا حال ہے، تاحال کوئی پالیسی موجود نہیں، آٹھ اضلاع میں ویمن پروٹیکشن سینٹر بنانے جا رہے ہیں، فورس بنانے کے حوالے سے باقاعدہ نشست کی جائے گی، اس کو قانونی تحفظ دلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔