متنازعہ بیان دینے پر رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو نوٹس جاری
04-19-2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔
نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو طلب بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس پر شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ وہ کسی دفعہ 144 کو نہیں مانیں گے۔