نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ملتوی
04-19-2024
(لاہورنیوز) نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا پانچ مئی سے کراچی میں آغاز ہونا تھا ، کلبز نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فٹبالرز کی تعلیمی مصروفیات سے آگاہ کیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں اور چیمپئن شپ کی تاریخوں میں تصادم کی متعدد درخواستوں کے پیش نظر ایونٹ کے التواء کا فیصلہ کیا گیا ، نئے شیڈول کا اعلان کلبز سے رائے طلب کرنے کے بعد کیا جائے گا۔