بیساکھی تقریبات: سکھ یاتری گورو دوارہ روڑی صاحب پہنچ گئے
04-19-2024
(لاہور نیوز)325 ویں بیساکھی تقریبات کے حوالے سے بھارت سے آنے والے سکھ یاتری تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے گورو دوارہ روڑی صاحب پہنچ گئے۔
اڑھائی ہزار مرد و خواتین سکھ یاتریوں کو پولیس سکیورٹی میں گورو دوارہ روڑی صاحب پہنچایا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی ایس ایس پی آپریشن نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ سکھ یاتری گوجرانوالہ میں سالانہ مذہبی رسومات (بیساکھی) تہوار میں شرکت کے لئے پہنچے۔ ایس ایس پی آپریشنز اور منتظم گورو دوارہ نے بتایا ہے کہ بیساکھی تہوار کی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانوں کی آمد سے قبل سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔