بڑے ریسٹورنٹس ہماری ڈومین میں نہیں آتے، 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں: بلال یاسین
04-19-2024
(ویب ڈیسک) ہوٹلوں پر مہنگی روٹی اور نان کی فروخت کے معاملہ پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی انوکھی منطق سامنے آ گئی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا ہے کہ بڑے ریسٹورنٹس حکومت کی ڈومین میں نہیں آتے، بڑے ہوٹل 50 اور 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ بڑے ہوٹلوں میں شہری اپنی مرضی سے پیسے ادا کرتے ہیں، ہم چھوٹے تنوروں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔