عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
04-19-2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 2380 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔