سستی نان روٹی ملنے پر شہری خوش، تنور مالکان حکومت سے نالاں

04-19-2024

(لاہور نیوز) لاہوریوں کو روٹی 16 جبکہ نان 20 روپے کا ملنے لگا تاہم ابھی بے شمار علاقوں میں نان اور روٹی مہنگی بیچی جا رہی ہے۔

5روز سے لاہور میں سستی نان روٹی کا شور ہے، حکومت کی جانب سے کئے جانے والے کریک ڈاؤن کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں روٹی 16 جبکہ نان 20 روپے کا مل رہا ہے، انارکلی، شالامار، مزنگ، سمن آباد، اقبال ٹاؤن، رائیونڈ، جوہر ٹاؤن، اچھرہ و دیگر علاقوں میں نان روٹی سستی دستیاب ہے، شہر کے پوش علاقوں سمیت دیگر کئی ایریاز میں نان اور روٹی ابھی مہنگی بیچی جا رہی ہے۔ وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے نان روٹی کی قیمت کا نوٹیفکیشن باقاعدہ فارمولا طے کر کے جاری کیا گیا۔  سستی نان روٹی ملنے پر شہری خوش جبکہ تنور مالکان حکومت سے نالاں ہیں، ایک طرف ضلعی انتظامیہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کروا رہی ہے تو دوسری جانب تنور مالکان اسے جبر قرار دے رہے ہیں۔