سعودی وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ، ہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں: طاہر اشرفی
04-19-2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا پاکستان آںا خوش آئند ہے ، ہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں، پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، عازمین حج کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، پرائیویٹ حج کے حوالے سے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔