عدالت نے پی ٹی آئی کو این اے 119 میں جلسے کی اجازت دے دی

04-19-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو این اے 119 میں جلسے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جہاں ڈی سی آفس کہے ہم جلسہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے  کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کو ہدایت کی کہ ڈی آفس درخواست گزار کو جلسے کی جگہ کے بارے میں کچھ دیر میں آگاہ کرے۔