وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ

04-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی جی وائلڈلائف مدثرریاض ملک کی جانب سے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو عملدرآمد کیلئے خصوصی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں کاغذ اور کپڑے کے تھیلے استعمال کریں، تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ  سیاحوں کو پلاسٹک آلودگی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کریں، پلاسٹک مصنوعات کا نعم البدل استعمال کریں، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کا عنصر اجاگر کیاجائے، وائلڈلائف افسران حکام بالا کی ہدایات پر من وعن عمل کریں۔ مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک آلودگی کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔