سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی

04-19-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سات سے 15کلوواٹ کےسسٹم میں 75 ہزار سے 2لاکھ روپے تک کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد سات کلو واٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ پچاس ہزار روپے تک آ گئی ہے۔ دس کلو واٹ کا سسٹم ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 10لاکھ 50ہزار روپے کا ہو گیا۔12 کلو واٹ کے سسٹم پر 1.5لاکھ کمی ہوئی جس کے بعد  12 لاکھ 50 ہزار روپے کی قیمت میں نصب ہوگا۔ 15 کلو واٹ کا سسٹم دو لاکھ کی کمی ہونے کے بعد 14 لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔ مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم نصب کروانے کے لئے مقرر کی گئی ہیں، ہائبرڈ سسٹم کی تنصیب کے لئے بیٹریوں کی قیمت علیحدہ ادا کرنا ہو گی۔