لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال بنانے کا منصوبہ،اراضی کیلئے فنڈز منظور

04-19-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال بنانے کا منصوبہ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے زمین کی خریداری کیلئے بجٹ مانگ لیا ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کینسر ہسپتال کی اراضی کی خریداری کیلئے 7 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ کابینہ پہلے ہی یہ بجٹ منظور کر چکی ہے۔ کابینہ سے منظوری کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے یہ بجٹ مانگا ہے۔ اس گرانٹ سے 350 کنال اراضی خریدی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کو سمری موصول ہو گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس ڈیمانڈ پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔